چند ہزار لوگ وزیر اعظم سے استعفا  طلب نہیں کر سکتے، علی محمد خان

چند ہزار لوگ وزیر اعظم سے استعفا  طلب نہیں کر سکتے، علی محمد خان

  



  اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انتخابات میں شکست کا غم آئندہ الیکشن میں ہی دور ہو سکے گا، خدانخوانستہ اگر مارچ کے دوران کوئی حادثہ یا نقصان ہوا تو معاہدہ کے مطابق اسکی ذمہ دار حکومت نہیں  اپوزیشن ہوگی۔ ایک انٹرویومیں علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت جے ایو آئی (ف)کے آزادی مارچ سے قطعاً پریشان نہیں ہے تاہم حکومت کے حوالے سے ان کے بیانات قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئین پر یقین رکھتی ہے اور اظہار رائے کی آزادی کو تسلیم کرتی ہے لیکن ہم چند ہزار لوگوں کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ وزیر اعظم سے استعفیٰ طلب کریں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے مطالبہ کو ملک کے عوام بھی تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نے کئی سال کشمیر کمیٹی کی سربراہی کی لیکن انہوں نے تنازعہ کشمیر کو کسی بھی عالمی فورم پر اجاگر نہیں کیا۔ علی محمد خان نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سب سے بڑے فورم پر انتہائی موثر انداز میں پیش کیا ہے جس کی وجہ سے بھارتی غیرآئینی اقدامات پر دنیا بھر میں گفتگو کی جا رہی ہے۔

علی محمد خان

مزید : صفحہ اول