بد خشاں میں طالبان کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ،شدید جھڑپیں 

بد خشاں میں طالبان کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ،شدید جھڑپیں 

  



فیض آباد(آئی این پی/شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں کے ضلع نسائی میں طالبان نے  سیکیورتی فورسز کی چوکی پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں  فریقین کے درمیان  جھڑپیں شروع ہوگئیں، جھڑپوں کے نتیجے میں جو کئی گھنٹے تک جاری رہیں،8انتہاپسند اور چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے، ترجمان صوبائی انتظامیہ  نیک محمد نزاری نے بتایا ہے کہ مسلح انتہاپسندوں نے ضلع نسائی میں چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد دونوں طرف سے لڑائی شروع ہوگئی، جس کے نتیجے میں 8انتہاپسندوں  اور چار سیکیورٹی اہلکاروں سمیت12افراد ہلاک ہوگئے۔فورسز نے اس علاقے سے انتہاپسندوں کے خاتمے کیلئے  کاروائی جاری  رکھی ہے-

طالبان نے اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

مزید : عالمی منظر