کینیڈا میں زبردست طوفان،4لاکھ افراد بجلی سے محروم، امریکہ سے بھی مدد طلب

کینیڈا میں زبردست طوفان،4لاکھ افراد بجلی سے محروم، امریکہ سے بھی مدد طلب

  



اوٹاوا(آئی این پی/شِنہوا)کینیڈا کے صوبہ کیوبک میں  طوفان کے باعث کم ازکم دو افرادہلاک اور چار لاکھ سے زائد بجلی سے محروم ہوگئے۔100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے طوفان میں  بجلی کے250کھمبے اور2500 درخت گر گئے، جس کے باعث صوبے کے  بڑے حصے میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا،1000سے زیادہ اہلکار بجلی بحال کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔جبکہ امریکہ سے بھی مدد طلب کرلی گئی ہے، اور ان کے کارکن متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔کیوبک کے حکام نے کہا ہے کہ بعض علاقوں میں بجلی جلد بحال ہوجائے گی تاہم بعض  علاقے  کئی روز تک تاریکی میں رہیں گے۔پورے صوبے   میں گزشتہ روز50سے 70ملی  میٹر  بارشیں ہوئیں،جبکہ بعض علاقوں میں 100ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی صوبے کی 30سڑکیں سیلاب میں ڈوب گئیں۔

مزید : عالمی منظر