اقوام متحدہ نے جاپان کی تخفیف اسلحہ قرارداد منظور کرلی

اقوام متحدہ نے جاپان کی تخفیف اسلحہ قرارداد منظور کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نیویارک (آئی این پی) اقوامِ متحدہ کی تخفیفِ اسلحہ کمیٹی نے جاپان کی جانب سے پیش کردہ جوہری تخفیفِ اسلحہ مسودہ قرارداد کو منظور کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قوامِ متحدہ کی تخفیفِ اسلحہ کمیٹی نے جاپان کی جانب سے پیش کردہ جوہری تخفیفِ اسلحہ مسودہ قرارد  اکثریتی ووٹوں کے ساتھ منظو ر کر لی  ہے۔ 178 میں سے 148 ممالک نے حمایت میں ووٹ دیئے۔ چار ملکوں نے اعتراض اٹھایا جبکہ 26 ممالک غیر حاضر رہے۔امریکہ غیر حاضر رہا جس کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ دنیا کے بدلتے ہوئے سلامتی ماحول کی عکاسی نہیں کرتا۔برازیل بھی اِس بنیاد پر غیر حاضر رہا کہ قرارداد میں ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح ممالک سے غیر مسلح ہونے کے زیادہ ٹھوس وعدوں کا مطالبہ کیا جانا چاہیئے۔ جاپان کی جانب سے پیش کی جانی والی قرارداد دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لئے ایک عملی منصوبے پر زور دیتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -