عراق،مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں، دو مظاہرین ہلاک

عراق،مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں، دو مظاہرین ہلاک

  



 بغداد(آئی این پی) عراقی دارالحکومت بغداد میں احتجاجی مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان  جھڑپوں  میں دو مظاہرین ہلاک جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔ بغداد میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہے اور اس دوران درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بدعنوانی اور بے روزگاری کے خلاف ان احتجاجی مظاہروں کا آغاز یکم اکتوبر کو ہوا تھا۔ ان مظاہروں میں اب طلبہ اور تجارتی تنظیمیں بھی شامل ہو گئی ہیں جس کے بعد ان کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید : عالمی منظر