جرمن چانسلر میرکل کا دورہ بھارت مکمل،وطن واپس روانہ ہوگئیں 

  جرمن چانسلر میرکل کا دورہ بھارت مکمل،وطن واپس روانہ ہوگئیں 

  



برلن(این این آئی)جرمن چانسلرانجیلا میرکل نے اپنا دورہ بھارت مکمل کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈو جرمن چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے میرکل نے کہا کہ جرمن سرمایہ کاروں کے لیے بھارت میں بہت سے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات موجود ہیں جن میں ہائی اسپیڈ ریلوے نیٹ ورک کو وسعت دینا، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ پراجیکٹس وغیرہ شامل ہیں۔

مزید : عالمی منظر