جنوبی کوریا، ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک دو افراد کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئیں
سیول (آئی این پی) جنوبی کوریا میں رواں ہفتے سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار دو افراد کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں۔چند روز قبل فائر ڈیپارٹمنٹ کا یہ ہیلی کاپٹر ڈوکڈو نامی چھوٹے سے جزیرے کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا۔ اس ہیلی کاپٹر پر سات افراد سوار تھے۔ اس واقعے کے بعد سے درجنوں غوطہ خور اور امدادی کارکن سمندر سے لاشیں نکالنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔