ترکی اور روس کاشام میں سوچی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے تذویراتی اور فنی امور پر تبادلہ خیال

ترکی اور روس کاشام میں سوچی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے تذویراتی اور فنی امور ...

  



انقہ (آئی این پی)  ترکی اور روس نے شام میں سوچی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے تذویراتی اور فنی امور پر تبادلہ خیال کیا۔انقرہ میں ترکی کی قومی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات معاہدے کے لائحہ عمل کے اندر رہتے ہوئے کئے گئے جس کے تحت کرد فورسز کو ترکی کے ساتھ شام کی سرحد کے علاقے سے انخلا کیلئے 150گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔ادھر ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ترکی اور روس نے شمالی شام میں مشترکہ گشت شروع کردیا ہے تاکہ اس بات کی تصدیق ہوسکے کہ آیا کرد فورسز نے اس اہم سرحدی علاقے سے انخلا کیا ہے یا نہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...