میرا مواخذہ امریکی معیشت کو لے ڈوبے گا، ٹرمپ کا دھمکی

    میرا مواخذہ امریکی معیشت کو لے ڈوبے گا، ٹرمپ کا دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر نے ایوان نمائندگان میں اپنے مواخذے کے عمل کی منظوری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو شیئرمارکیٹ اس طرح ڈھیر ہو جائے گی جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست میسی سیپی میں اپنی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے مواخذے کی تحریک کو ڈیموکریٹ سیاستدانوں کا غلط اقدام اور ان کا ذہنی تشدد قرار دیا۔ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس پوری طرح پاگل ہوچکے ہیں۔ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم سے خطاب میں معمول کے مطابق اپنے ڈیموکریٹ انتخابی حریف جو بائیڈن کے لئے خوابیدہ اورایوان نمائندگان کی سپیکر کے لئے دیوانی ہیں جیسے الفاظ کا استعمال کئے۔

مزید :

عالمی منظر -