جعلی حکومت کے دو دن کے دھرنے سے ہاتھ پاؤں پھول گئے،خالد سلہریا 

   جعلی حکومت کے دو دن کے دھرنے سے ہاتھ پاؤں پھول گئے،خالد سلہریا 

  



جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)مسلم لیگ (ن) کیپ ٹاؤن کے رہنما خالد سلہریا نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کے دو دن کے دھرنے سے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔عمران خان اور ان کے حواری شہبازشریف سے معافیاں مانگ رہے ہیں اب قوم اس غیر جمہوری حکومت کو این آر او نہیں دیگی۔دھرنوں کی پیداوار جماعت کی طرف سے دھرنے کی مخالفت باعث تعجب ہے۔پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔نوازشریف نے عمران خان کی سازشوں کے باوجود ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے۔عمران خان کا دھرنا چین کی 42ارب ڈالر کی سرمایہ کاری روکنے کیلئے تھا۔خالد سلہریا نے مزید کہاآج کوئی ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں،پاکستان میں سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ عمران نیازی اور ان کا ٹولہ ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...