مصر،سخت گیرگروپ صوبہ سیناء نے داعش کے نئے لیڈر کی بیعت کرلی

        مصر،سخت گیرگروپ صوبہ سیناء نے داعش کے نئے لیڈر کی بیعت کرلی

  



قاہرہ(این این آئی)مصر میں سخت گیر جنگجو گروپ صوبہ سیناء نے داعش کے نئے لیڈر کی بیعت کا اعلان کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق داعش کے لیڈرابوبکر البغدادی گذشتہ اتوار کو شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں امریکا کے خصوصی دستوں کی ایک کارروائی میں مارے گئے تھے۔داعش کی شوریٰ کونسل نے جمعرات کو ان کی جگہ ابوابراہیم الہاشمی القریشی کو نیا امیر مقررکیا۔صوبہ سیناء نے انسٹاگرام پر بعض تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ان میں اس سخت گیر گروپ کے چوبیس، پچیس جنگجو درختوں کے درمیان کھڑے ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کی بیعت کرتے نظر آرہے ہیں۔داعش نے مارچ میں شام میں اپنے زیر قبضہ علاقے کھوجانے کے بعد سے گوریلا جنگ شروع کررکھی ہے۔داعش نے البغدادی کی ہلاکت کے بعد مختلف ملکوں میں متعدد حملوں کی ذمے داری قبول کی ہے اور اس نے امریکا پر بھی حملوں کی دھمکی دی ہے۔مصری سکیورٹی فورسز نے صوبہ سیناء کے خلاف اسرائیل اور غزہ کی پٹی کی سرحد کے ساتھ وا قع شورش زدہ علاقے شمالی سیناء میں گذشتہ سال کے اوائل سے کارروائی شروع کررکھی ہے اور اس میں اس گروپ کے سیکڑوں جنگجو مارے جاچکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...