قاہرہ میں میوزک فیسٹیول کا انعقاد،9 نومبر تک جاری رہے گا

قاہرہ میں میوزک فیسٹیول کا انعقاد،9 نومبر تک جاری رہے گا

  



قاہرہ (آئی این پی) قاہرہ میں دوسرے بین الاقوامی آرٹ اور میوزک فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں کلاسیکل میوزک اور آرٹ کے دلدادہ افراد کے لیے دوسرا مینئیل پیلیس فیسٹول منایا، فیسٹول میں اسپین، اٹلی اور عراق سمیت دنیا بھر سے کلاسیکل موسیقار شرکت نے کی۔فیسٹیول میں مینئیل پیلس کے عجائب گھر میں رکھے آرٹ کے نمونے بھی عوام کی دلچسپی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ فیسٹول کے انعقاد کا مقصد جہاں محل کے ورثے کو محفوظ کرنا ہے وہیں مشترکہ کنسرٹس اور وارک شاپس کے ذریعے مصری کلاسیکل موسیقی کا احیا بھی ہے۔واضح رہے کہ یہ فیسٹول 9 نومبر تک جاری رہے گا۔

مزید : عالمی منظر


loading...