نان بائیوں نے مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی بیچنا ناممکن قراردیدیا

نان بائیوں نے مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی بیچنا ناممکن قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی نے حکومت کو جے یو آئی (ایف) کے دھرنے میں شرکت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آٹے کی قیمت بڑھا کر زبردستی روٹی سستی فروخت کرنے کا حکم دیا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی نے کہا کہ آٹے کی قیمت بڑھا کر زبردستی روٹی سستی فروخت کرنے کا حکم دیا جارہا ہے، مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی بیچنا ناممکن ہے،ضلعی انتظامیہ اور مل مالکان کی ملی بھگت سے آٹے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے،فائن آٹے کی بوری کی قیمت میں 1200 روپے تک بڑھادی گئی ہے،ہماری شنوائی نہ ہوئی تو جے یو آئی ف کے دھرنے میں شامل ہوجائیں گے۔
نان بائی