چین میں 1لاکھ95ہزار موٹر گاڑیاں ری سائیکل کی گئیں

چین میں 1لاکھ95ہزار موٹر گاڑیاں ری سائیکل کی گئیں

  



بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین میں ستمبر کے دوران 1لاکھ95ہزار موٹر گاڑیاں قبضے میں لے کر ری سائیکل کی گئیں،یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.1فیصد زیادہ ہیں۔وزارت تجارت کے مطابق ان گاڑیوں میں 1لاکھ64ہزار کاریں تھیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.8فیصد زیادہ رہیں،جبکہ 30ہزار موٹر سائیکل تھے جن کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.2فیصد زیادہ تھی،پسنجر کاریں جو حاصل کی گئیں، ان کی تعداد 1لاکھ18ہزار تھی،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ تھی،بازیاب کیے گئے ٹریلرز کی تعداد6ہزار رہی،جبکہ ٹرکوں کی تعداد 36ہزار تھی،تاہم ٹرکوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.6فیصد کم رہی،جنوری سے ستمبر تک ملک بھر میں بازیاب کی گئی موٹر گاڑیوں کی تعداد1.65ملین تھی،جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران کے مقابلے میں 21.5فیصد زیادہ تھی۔ان میں 1.39ملین کاریں، 2لاکھ62ہزار موٹرسائیکل تھے۔

مزید : عالمی منظر


loading...