سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمدآج قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائینگے

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمدآج قائم مقام چیف جسٹس کا حلف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد (آج)پیر کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائینگے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے انڈونیشیا چلے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کا بیرون ملک دورہ ایک ہفتے کا ہوگا، چیف جسٹس کی بیرون ملک دورے کے دوران جسٹس گلزار احمد قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، جسٹس گلزار احمد (آج) قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوگی۔
جسٹس گلزار

مزید :

صفحہ اول -