آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا ؟ جے یو آئی نے آج اے پی سی بلالی

آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا ؟ جے یو آئی نے آج اے پی سی بلالی
آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا ؟ جے یو آئی نے آج اے پی سی بلالی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ لائحہ عمل کےلئے مولانا فضل الرحمان نے آج دوپہر ایک بجے آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) بلالی، بلاول بھٹو اور شہباز شریف پارٹی مصروفیت کے باعث شرکت نہیں کرینگے۔

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس دوپہر ایک بجے ہوگی جس میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو دعوت دے دی گئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری بہاولپور میں جلسے کے باعث اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی بھی اے پی سی میں شرکت کا امکان کم ہے، ان کے شریک نہ ہونے کی وجہ پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت ہے، دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اے پی سی میں شریک ہوں گے۔

جے یو آئی کے مشاورتی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کے استعفے کیلئے اتوار تک کی ایک اور ڈیڈ لائن دی ہے۔ اپوزیشن رہنماو¿ں سے رابطوں کا ٹاسک اکرم درانی کو دے دیا گیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد