فضل الرحمان کیخلاف بغاوت کی کارروائی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

فضل الرحمان کیخلاف بغاوت کی کارروائی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
فضل الرحمان کیخلاف بغاوت کی کارروائی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کیخلاف بغاوت کی کارروائی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست میں مولانافضل الرحمان اوروفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ مولانافضل الرحمان تقاریرسے لوگوں کواکسارہے ہیں،فضل الرحمان کی تقاریرسے انتشارپھیلنے کاخدشہ ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کوریاست کیخلاف اکسانابغاوت کے زمرے میں آتاہے،استدعا ہے کہ عدالت فضل الرحمان کیخلاف بغاوت کی کارروائی کاحکم دے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور