”48 سال بعد ایک مرتبہ پھر سے ۔۔“جے یو آئی ایف رہنما نے شہریت بحال ہونے کے بعد بیان جاری کر دیا

”48 سال بعد ایک مرتبہ پھر سے ۔۔“جے یو آئی ایف رہنما نے شہریت بحال ہونے کے بعد ...
”48 سال بعد ایک مرتبہ پھر سے ۔۔“جے یو آئی ایف رہنما نے شہریت بحال ہونے کے بعد بیان جاری کر دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علماءاسلا م ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے شہریت بحال ہونے کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 48 سال بعد دوبارہ پاکستانی بنا ہوں ۔

اسلام آباد میں آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ اس ملک میں ہمیشہ محب وطن قیادت کو غدار قرار دیا گیا، فاطمہ جناح کو بھی نہیں بخشا تھا۔ ان کا کہناتھا کہ آج جمعیت علمائے اسلام کے قائد کو بھی غدار کہا جارہا ہے۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ آخر کیوں عوام کی بات کرنے والے ہی غدار قرار دیئے جاتے ہیں؟۔رہنما جے یو آئی نے کہا کہ جب بھٹو نے عوام کی بات کی تھی تو اسے بھی غدار قرار دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ حافظ حمداللہ کی شہریت منسوخ کر دی گئی تھی جس کے خلاف انہو ںنے عدالت عالیہ سے رجوع کیا جس پر عدالت نے جے یو آئی ایف رہنما کی شہریت فوری بحال کرنے کا حکم جاری کیا تھا ۔ دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جے یو آئی ایف کے رہنما کفایت اللہ بھی جیل سے رہا ہو چکے ہیں ۔

مزید : قومی