بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ کے موقع پریادگاری ٹکٹ کا اجرا

بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ کے موقع پریادگاری ٹکٹ کا اجرا
بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ کے موقع پریادگاری ٹکٹ کا اجرا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت نے یادگاری ٹکٹ کا اجرا کر دیا،کرتارپور کمپلیکس میں ڈاکخانہ سے سکھ یاتری یادگاری ڈاک ٹکٹ خرید سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت نے یادگاری ٹکٹ کا اجرا کر دیا،ٹکٹ کا اجرا وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کیا گیا ، حکومت کی جانب سے ننکانہ صاحب میں ڈاکخانہ بھی کھولا جائے گا،کرتارپور کمپلیکس میں ڈاکخانہ سے سکھ یاتری  یادگاری ڈاک ٹکٹ خرید سکیں گے،یادگاری ٹکٹ کرتار پور راہداری کھولنے کے دن فروخت کیلئے دستیاب ہونگے،یہ یادگاری ٹکٹ ملک بھر کے تمام ڈاکخانوں میں بھی فروخت کے لیے دستیاب ہونگے۔

مزید : قومی