اثاثہ جات کیس، خورشیدشاہ کو پیش کئے بغیر مزید ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد،ایک گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم

اثاثہ جات کیس، خورشیدشاہ کو پیش کئے بغیر مزید ریمانڈ کی نیب کی استدعا ...
اثاثہ جات کیس، خورشیدشاہ کو پیش کئے بغیر مزید ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد،ایک گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم

  



سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کو پیش کئے بغیر مزید ریمانڈ کی نیب کی استدعا مستردکردی ،عدالت نے ملزم کو ایک گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت سکھر میں آمدن سے زائد اثاثہ جات میں گرفتار رکن قومی اسمبلی خورشیدشاہ کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ،نیب کی جانب سے ریمانڈ مکمل ہونے پر خورشیدشاہ کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،نیب نے خورشیدشاہ کی میڈیکل رپورٹ پیش کردی ،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خورشیدشاہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں،خورشید شاہ شدید بیمار ہیں اور سفرنہیں کرسکتے،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کے ریمانڈ میں مزید توسیع دی جائے۔

احتساب عدالت نے خورشیدشاہ کوپیش کئے بغیرمزیدریمانڈکی استدعامستردکردی،جج نے کہا کہ خورشیدشاہ کوپیش کیے بغیرریمانڈنہیں دے سکتا،عدالت نے خورشیدشاہ کوایک گھنٹے میں پیش کرنےکاحکم دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /سکھر