شاہد خاقان عباسی کو ہسپتال منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

شاہد خاقان عباسی کو ہسپتال منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
شاہد خاقان عباسی کو ہسپتال منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسپتال منتقل کرنےکی ہدایت کردی،نوٹیفکیشن کے مطابق سابق وزیراعظم کو اسپتال منتقل کرنے اور اسپتال میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسپتال منتقل کرنےکی ہدایت کردی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے آئی جی جیل خانہ جات اور دیگرحکام کو نوٹیفکیشن بھجوادیا جس میں کہا گیا ہے کہ شاہدخاقان عباسی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کیا جائے،نوٹیفیکیشن کے مطابق سابق وزیراعظم کو اسپتال منتقل کرنے اور اسپتال میں بھی فول پروف سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے۔

گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں شاہد خاقان عباسی کی طبعیت ناساز ہونے پر جیل حکام انہیں معائنے کیلئے پمز لے کر آئے تھے جہاں ان کا کارڈیک سینٹر میں چیک اپ کیا گیا تھا،شاہد خاقان عباسی کے دل،گردے اور ہرنیا کا چیک اپ بھی کیا گیا تھا جس کے بعد وہ جیل روانہ ہوئے تھے۔

مزید : قومی