”مبارک ہو مولانا آپ نے میلہ لوٹ لیا اور۔۔۔“ شجاعت حسین کا مولانا فضل الرحمان کو ٹیلیفون

”مبارک ہو مولانا آپ نے میلہ لوٹ لیا اور۔۔۔“ شجاعت حسین کا مولانا فضل ...
”مبارک ہو مولانا آپ نے میلہ لوٹ لیا اور۔۔۔“ شجاعت حسین کا مولانا فضل الرحمان کو ٹیلیفون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمٰن کو آزادی مارچ کی مبارکباد دی اور کہا کہ آپ نے میلہ لوٹ لیا ہے۔

ق لیگ کے سربراہ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اور آزادی مارچ کی قیادت کرنے والے مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب مبارک ہو، آپ نے میلہ لوٹ لیا ہے، اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں نے آپ کو اپنا لیڈر تسلیم کرلیا ہے۔

چوہدری شجاعت نے مولانا فضل الرحمٰن سے مزید کہا کہ آزادی مارچ اور اسلام آباد کے دھرنے میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کوئی کردار نہیں ہے۔انہوں نے سربراہ جے یو آئی (ف) کو مشورہ دیا کہ بہتر ہوگا کہ مولانا فوج کے خلاف بننے والا تاثر دور کرکے معاملات مفاہمت سے حل کرنے کی کوششیں کریں۔