اثاثہ جات کیس : خورشید شاہ کو وہیل چیئر پر احتساب عدالت پہنچا دیا

اثاثہ جات کیس : خورشید شاہ کو وہیل چیئر پر احتساب عدالت پہنچا دیا
اثاثہ جات کیس : خورشید شاہ کو وہیل چیئر پر احتساب عدالت پہنچا دیا

  



سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)اثاثہ جات کیس میں نیب حکام نے خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں پہنچا دیا، نیب حکام نے رہنما پیپلز پارٹی کو وہیل چیئر پر عدالت پہنچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت سکھر میں آمدن سے زائد اثاثہ جات میں گرفتار رکن قومی اسمبلی خورشیدشاہ کیخلاف کیس کی سماعت جاری ہے ،نیب نے خورشیدشاہ کی میڈیکل رپورٹ پیش کردی ،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خورشیدشاہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں،خورشید شاہ شدید بیمار ہیں اور سفرنہیں کرسکتے،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کے ریمانڈ میں مزید توسیع دی جائے۔

احتساب عدالت نے خورشیدشاہ کوپیش کئے بغیرمزیدریمانڈکی استدعامستردکردی،جج نے کہا کہ خورشیدشاہ کوپیش کیے بغیرریمانڈنہیں دے سکتا،عدالت نے خورشیدشاہ کوایک گھنٹے میں پیش کرنےکاحکم دیا تھا تاہم نیب حکام نے عدالتی حکم پر خورشید شاہ کو احتساب عدالت پہنچا دیا ہے،نیب حکام خورشید شاہ کو وہیل چیئر پر عدالت میں لے کر پہنچے ہیں۔

مزید : قومی