آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فوادکے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 نومبر تک توسیع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتارسابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فوادکے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 نومبر تک توسیع کردی،عدالت نے فوادحسن فوادکی بریت درخواست پروکلاکو بحث کیلئے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فوادکیخلاف اثاثہ جات کیس کی ساعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج امیرمحمدخان نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے فوادحسن فوادکے جوڈیشل ریمانڈمیں 18 نومبر تک توسیع کردی،عدالت نے فوادحسن فوادکی بریت درخواست پروکلاکو بحث کیلئے طلب کرلیا۔