اسلام آباد ہائی کورٹ نےبھارتی قیدیوں کی رہائی کے متعلق درخواست پر وزارت داخلہ سے جواب طلب کر لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نےبھارتی قیدیوں کی رہائی کے متعلق درخواست پر وزارت ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نےبھارتی قیدیوں کی رہائی کے متعلق درخواست پر وزارت داخلہ سے جواب طلب کر لیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھارتی قیدیوں کی رہائی کیلئے بھارتی ہائی کمیشن کی درخواست پرسماعت ہوئی، عدالت نے وزارت داخلہ سے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں بھارتی قیدیوں کی رہائی کیلئے بھارتی ہائی کمیشن کی درخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ وزارت داخلہ کا ڈپٹی سیکریٹری سطح کا افسر آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہو اوربھارتی قیدیوں کی سزا کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی حکومت کو سن کر درخواستیں قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کریں گے۔

مزید : قومی