آپ کو کوئی پریشانی تو نہیں؟جج احتساب عدالت کا خورشیدشاہ سے استفسار،حاضری کے بعد واپس جانے کی اجازت دیدی

آپ کو کوئی پریشانی تو نہیں؟جج احتساب عدالت کا خورشیدشاہ سے استفسار،حاضری کے ...
آپ کو کوئی پریشانی تو نہیں؟جج احتساب عدالت کا خورشیدشاہ سے استفسار،حاضری کے بعد واپس جانے کی اجازت دیدی

  



سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب حکام نے اثاثہ جات کیس میں خورشیدشاہ کو احتساب عدالت میں پیش کردیا،پیپلزپارٹی کے رہنما کو بیماری کے باعث وہیل چیئرپر عدالت میں پیش کیا گیا،جج احتساب عدالت نے خورشیدشاہ سے استفسار کیا کہ آپ کو کوئی پریشانی تو نہیں ہے؟جج شرف الدین شاہ نے کہا کہ خورشید شاہ صاحب آپ واپس جاسکتے ہیں،آپ کے وکیل یہاں عدالت میں موجود ہیں،عدالت نے خورشیدشاہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید5 روز کی توسیع کردی اور ملزم کو 9 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت سکھر میں آمدن سے زائد اثاثہ جات میں گرفتار رکن قومی اسمبلی خورشیدشاہ کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ،نیب کی جانب سے ریمانڈ مکمل ہونے پر خورشیدشاہ کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،نیب نے خورشیدشاہ کی میڈیکل رپورٹ پیش کردی ،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خورشیدشاہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں،خورشید شاہ شدید بیمار ہیں اور سفرنہیں کرسکتے،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کے ریمانڈ میں مزید توسیع دی جائے۔

احتساب عدالت نے خورشیدشاہ کوپیش کئے بغیرمزیدریمانڈکی استدعامستردکردی،جج نے کہا کہ خورشیدشاہ کوپیش کیے بغیرریمانڈنہیں دے سکتا،عدالت نے خورشیدشاہ کوایک گھنٹے میں پیش کرنےکاحکم دیدیا۔عدالت کے حکم پر نیب حکام نے خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کردیا،پیپلز پارٹی کے رہنماکو وہیل چیئر پر عدالت پہنچایا گیا، مقدمے کی دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو جج احتساب عدالت نے خورشیدشاہ سے استفسار کیا کہ آپ کو کوئی پریشانی تو نہیں ہے؟جج شرف الدین شاہ نے کہا کہ خورشید شاہ صاحب آپ واپس جاسکتے ہیں،آپ کے وکیل یہاں عدالت میں موجود ہیں،عدالت نے خورشیدشاہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید5 روز کی توسیع کردی اور ملزم کو 9 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /سکھر