”پُت رچرڈ، ایدر ویکھ“ پہلے میچ میں باؤنڈری پر کھڑے رچرڈسن کیساتھ پاکستانی کیا سلوک کرتے رہے؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بارش کے بغیر بے نتیجہ ختم ہو گیا اور ب شائقین کرکٹ کو دوسرے میچ کا انتظار ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پہلے میچ میں کارکردگی متاثر کن نہ رہی اور بلے بازوں کے بعد باؤلنگ کے شعبے میں بھی اس وقت ’تباہی‘ ہی نظر آئی جب کپتان ایرون فنچ نے فاسٹ باؤلر محمد عرفان کو ایک ہی اوور میں 26 سکور مارا اور پھر یوں محسوس ہونے لگا کہ آسٹریلینز ابتدائی 5 اوورز میں ہی ٹارگٹ حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیں گے۔
وہ تو بھلا ہو بارش کا، جس نے قومی ٹیم کی یقینی عبرتناک شکست کو ٹال دیا البتہ سٹیڈیم میں بیٹھے پاکستانی شائقین کرکٹ ملک کی عزت داؤ پر لگانے سے باز نہ آئے جو باؤنڈری پر کھڑے آسٹریلین کھلاڑی کین رچرڈسن پر ناصرف آوازیں کستے رہے بلکہ جب انہوں نے فیلڈ کیلئے پوزیشن لی تو ذومعنی انداز میں آوازیں نکال کر قہقہے لگاتے رہے۔
اس میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی تو بالکل بھی قابل ذکر نہیں لیکن مذکورہ شائقین کرکٹ کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے اور اس پر مختلف طرح کے تبصرے بھی کئے جا رہے ہیں البتہ اکثریت کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کیساتھ مذاق کرنے میں کوئی برائی نہیں مگر اخلاقیات سے عاری مذاق ہرگز نہیں کرنا چاہئے، بالخصوص ایسے مواقعوں پر جب ملک و قوم کی عزت پر حرف آنے کا اندیشہ موجود ہو۔