ہمارے ساتھ چارپانچ سال اوکھے سوکھے گزارلیں،فواد چودھری

ہمارے ساتھ چارپانچ سال اوکھے سوکھے گزارلیں،فواد چودھری
ہمارے ساتھ چارپانچ سال اوکھے سوکھے گزارلیں،فواد چودھری

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ چارپانچ سال اوکھے سوکھے گزارلیں،آپ کوپی ٹی آئی اور عمران خان پسند ہے یا نہیں،چلنا ان ہی کے ساتھ پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ چارپانچ سال اوکھے سوکھے گزارلیں،آپ کوپی ٹی آئی اورعمران خان پسند ہے یا نہیں،چلنا ان ہی کے ساتھ پڑے گا،کوئی اسپتال میں ہے،کوئی بیمارہے،عمران خان کا فل الحال کوئی متبادل نہیں، مولانا فضل الرحمان نے احتجاج کر کے اپنا حق استعمال کیا،معاملات مثبت اور پر امن انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،فضل الرحمان کے پیچھے نمازپڑھنا سعادت ہوگی،علماکے سیاسی کردارپرتنقید کرتے ہیں,نوازشریف کی صحت کیلئے دعا گو ہیں لین ان کے خاندان کو چاہیے کہ قوم کا پیسہ واپس کر دیں۔

مزید : قومی