ٹیسٹ سیریز کیلئے کون سے کھلاڑی سڈنی روانہ ہو گئے؟ جانئے

ٹیسٹ سیریز کیلئے کون سے کھلاڑی سڈنی روانہ ہو گئے؟ جانئے
ٹیسٹ سیریز کیلئے کون سے کھلاڑی سڈنی روانہ ہو گئے؟ جانئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شرکت کیلئے کپتان اظہر علی سمیت 10 کھلاڑی سڈنی روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا روانگی کے پہلے مرحلے میں کرکٹرز چند گھنٹے دبئی میں قیام کریں گے جس کے بعد وہ سڈنی کیلئے اڑان بھریں گے۔ سڈنی روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی،عابد علی، کاشف بھٹی، نسیم شاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی، عمران خان سینئر، اسد شفیق، شان مسعود، یاسرشاہ ٹیسٹ سکواڈ کاحصہ ہیں۔

ٹیسٹ سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی امام الحق، بابراعظم، موسیٰ خان، حارث سہیل، افتخار احمد اور محمد رضوان ٹی 20 سکواڈ میں بھی شامل ہیں جس کے باعث وہ پہلے سے ہی آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں۔ پاکستانی ٹیم ٹیسٹ میچز سے پہلے دو پریکٹس میچز بھی کھیلے گی جبکہ پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل