پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج شروع ہونگے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج شروع ہونگے
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج شروع ہونگے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات آج سے شروع ہوگا،پاکستانی وفد کی جانب سے آئی ایم ایف کی ٹیم کو بریفنگ دی جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات آج سے شروع ہوگا،پالیسی لیول مذاکرات میں پاکستانی ٹیم کی قیادت مشیرخزانہ کریں گے،سیکرٹری خزانہ،گورنراسٹیٹ بینک،چیئرمین ایف بی آربھی اجلاس میں شرکت کریں گے،مذاکرات میں آئی ایم ایف وفدکی قیادت مشن ہیڈکررہے ہیں،پاکستانی وفد آئی ایم ایف کونجکاری پروگرام میں پیش رفت کے بارے میں بتائے گا،پاکستان ٹیکس وصولیوں کے ہدف پر نظر ثانی پر زور دے گا،مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے لیے اہداف پر بھی بات چیت ہوگی،مذاکرات کے بعدپاکستان کوقرضے کی دوسری قسط جاری کی جائےگی۔

واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے4ماہ میں ٹیکس وصولیوں کاہدف1447ارب روپے تھا،ابتدائی4ماہ جولائی تااکتوبرمیں ہدف سے 167ارب کم ٹیکس وصولیاں ہوئیں،پاکستان کو آئی ایم ایف سے6ارب ڈالرکے پروگرام سے991ملین ڈالرمل چکے ہیں۔

مزید : قومی