رابی پیرزادہ کی تصاویر اور ویڈیوز لیک ہونے پر خودکشی کی خبریں، گلوکارہ کے والد بھی میدان میں آ گئے

رابی پیرزادہ کی تصاویر اور ویڈیوز لیک ہونے پر خودکشی کی خبریں، گلوکارہ کے ...
رابی پیرزادہ کی تصاویر اور ویڈیوز لیک ہونے پر خودکشی کی خبریں، گلوکارہ کے والد بھی میدان میں آ گئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلوکارہ رابی پیرزادہ کے والد ہمایوں پیرزادہ نے بیٹی کی خود کشی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

نجی خبر رساں ادارے لاہور نیوز کے مطابق گلو کارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں جس پر ایک ہنگامہ برپا ہوا تو رابی پیرزادہ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بھیجے گئے ایک پیغام میں کہا کہ میں مر جانا چاہتی ہوں کیونکہ اردگرد لوگ میرا مذاق اڑا رہے ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سب معاملے کے بعد ایک خاتون بھی منظرعام پر آ گئی ہیں جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل کیں جس پر وہ انتہائی شرمندہ ہیں اور رابی پیرزادہ سے معذرت کرتی ہیں تاہم رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ اس خاتون کو ڈھونڈنے میں مدد کریں کیونکہ وہ چاہتی ہیں کہ یہ میڈیا پرآ کر یہ سب کچھ کرنے کا مقصد بتائے۔

گزشتہ روز رابی پیرزادہ نے اپنی ایک زخمی حالت میں فوٹو شیئر کی اور ”گڈ بائے“ کا کیپشن استعمال کیا جس پر صارفین نے ان کی خوکشی کی باتیں شروع کر دی ہیں اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی زیرگردش ہیں کہ رابی پیرزادہ نے خودکشی کر لی ہے یا وہ ایسا کوئی قدم اٹھا سکتی ہیں۔

گلوکارہ کے والد ہمایوں پیرزادہ نے اس حوالے سے تمام خبروں کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ رابی پیرزادہ بالکل ٹھیک ہیں اور ان کی خودکشی کے حوالے سے پھیلائی گئی تمام خبریں جھوٹ پر مبنی اور افواہیں ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح