آزادی مارچ،حکومت کامعاملہ پارلیمنٹ میں لانےکافیصلہ

آزادی مارچ،حکومت کامعاملہ پارلیمنٹ میں لانےکافیصلہ
آزادی مارچ،حکومت کامعاملہ پارلیمنٹ میں لانےکافیصلہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے آزادی مارچ کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ،وفاقی حکومت کی مشاورت سے قومی اسمبلی کااجلاس 7 نومبرکوطلب کرلیا گیا،قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے آزادی مارچ کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کامعاملہ دونوں ایوانوں میں اٹھایا جائےگا،وفاقی حکومت کی مشاورت سے قومی اسمبلی کااجلاس 7 نومبرکوطلب کرلیاگیا،قومی اسمبلی اجلاس میں آزادی مارچ پربحث ہوگی،اجلاس میں اپوزیشن کوبات کرنےکابھرپورموقع فراہم کیاجائےگا ،قومی اسمبلی اجلاس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد