آج انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کاافتتاح کروں گا، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کاافتتاح کروں گا،یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔
ضرور پڑھیں: اسلام آبادہائیکورٹ،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ آج انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کاافتتاح کروں گا،یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، جس کے تحت4سال میں دو لاکھ جبکہ سالانہ پچاس ہزار سکالر شپس دی جائیں گی۔
وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشترنے کہا ہے کہ حکومت خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے،حکومت تعلیم عام کرنے کیلئے مالی معاونت جاری رکھے گی،وزیراعظم عمران خان آج طلبا کیلئے تاریخی اسکالرشپ پروگرام کا افتتاح کریں گے۔