پی ٹی آئی کی ایم این اے عالیہ حمزہ کے گوشواروں کی جانچ پڑتال کیس کی سماعت18 نومبر تک ملتوی

پی ٹی آئی کی ایم این اے عالیہ حمزہ کے گوشواروں کی جانچ پڑتال کیس کی سماعت18 ...
پی ٹی آئی کی ایم این اے عالیہ حمزہ کے گوشواروں کی جانچ پڑتال کیس کی سماعت18 نومبر تک ملتوی

  



اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کے گوشواروں کی جانچ پڑتال کی سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی۔ممبر کمیشن نے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن کے نمائندے کے ساتھ بیٹھ جائیں اور کیس سے متعلق سمجھ لیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی ایم این اے عالیہ حمزہ کے گوشواروں کی جانچ پڑتال کیس کی سماعت ہوئی،عالیہ حمزہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئی،عالیہ حمزہ نے استدعا کی کہ مجھے جواب جمع کرانے کیلئے کچھ وقت دے دیں ،ممبر کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ آپ کے گوشواروں میں شوہر کے اثاثے ظاہر نہیں کئے گئے ،آپ نے کہا کہ میرے شوہر ،سسر کے ساتھ کام کرتے ہیں ۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ میں نے اپنے سسر کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کرائی ،ممبر کمیشن نے استفسار کیا کہ آپ نے اپنے شوہر کے اثاثے بھی بتانے ہیں آپ کی تعلیم کتنی ہے؟عالیہ حمزہ نے کہا کہ میں نے انجینئرنگ کی ہوئی ہے ،ممبر کمیشن ارشاد نے کہا کہ تو آپ قانون پڑھ سکتی ہے ،عالیہ حمزہ نے کہا کہ میں قانون نہیں پڑھ سکتی مجھے تھوڑا وقت دے دیں،ممبر کمیشن نے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن کے نمائندے کے ساتھ بیٹھ جائیں اور کیس سے متعلق سمجھ لیں ۔کمیشن نے کیس کی مزید سماعت18 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد