پی ایس ایل کی پہلی پک کیلئے روائتی انداز میں باریاں، دلچسپ طریقے سے پہلی پک کی حقدار کون سی ٹیم ٹھہری؟ آپ بھی جانئے

پی ایس ایل کی پہلی پک کیلئے روائتی انداز میں باریاں، دلچسپ طریقے سے پہلی پک ...
پی ایس ایل کی پہلی پک کیلئے روائتی انداز میں باریاں، دلچسپ طریقے سے پہلی پک کی حقدار کون سی ٹیم ٹھہری؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے ڈرافٹ میں پہلی ’پک‘ کس ٹیم کی ہو گی؟ زمین پر بلا رکھ کر باریاں لگانے کا روائتی انداز اختیار کرتے ہوئے یہ قرعہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نام نکل آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے ڈرافٹ میں پہلے راؤنڈ کا پک آرڈر تیار کرنے کیلئے قذافی سٹیڈیم میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں تمام فرنچائز ٹیموں کے نمائندے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان شریک ہوئے۔
سٹریٹ کرکٹ میں اختیار کئے جانے والے روایتی طریقہ کار کی مدد سے بیٹ کو مٹی پر تحریر شدہ نمبروں پر رکھ کر باریاں لگائی گئیں۔ نمبرز چیئرمین پی سی بی نے لکھے جبکہ بیٹ چیف ایگزیکٹو نے رکھا اور پھر تمام فرنچائزز نے باری باری بیٹ کے نیچے چھپے نمبروں پر اپنے لوگو رکھے۔
نتائج کے مطابق سب سے پہلے کھلاڑی منتخب کرنے کا حق دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو حاصل ہوا جبکہ دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز اور تیسرے پر ملتان سلطانز کرکٹرز کو منتخب کرسکیں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے، پشاور زلمی پانچویں اور کراچی کنگز چھٹے نمبر پر کھلاڑی منتخب کریں گی اور ڈرافٹ کا عمل 6 سے 7 دسمبر کو مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -