ڈالر کی قیمت میں اضافہ لیکن سٹاک مارکیٹ سے کاروباری افراد کیلئے بڑی خوشخبری

ڈالر کی قیمت میں اضافہ لیکن سٹاک مارکیٹ سے کاروباری افراد کیلئے بڑی خوشخبری
ڈالر کی قیمت میں اضافہ لیکن سٹاک مارکیٹ سے کاروباری افراد کیلئے بڑی خوشخبری

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر 155.65 سے بڑھ کر 155.68 روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔جمعہ کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے اضافہ ہوا ہے۔جمعرات کو ڈالر گزشتہ چھ ماہ کی اپنی نچلی ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ اس دوران ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر آٹھ روپے 30 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آ رہی ہے کیونکہ کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں 653 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیاہے ، 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 34 ہزار 377 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں تیزی شروع ہوئی اور اس وقت انڈیکس 653 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 35 ہزار 31 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

مزید : بزنس


loading...