ٹرسٹ ہسپتالوں کی صوبوں کی منتقلی کیس ،معاون خصوصی صحت آئندہ سماعت پر سپریم کورٹ طلب

ٹرسٹ ہسپتالوں کی صوبوں کی منتقلی کیس ،معاون خصوصی صحت آئندہ سماعت پر سپریم ...
ٹرسٹ ہسپتالوں کی صوبوں کی منتقلی کیس ،معاون خصوصی صحت آئندہ سماعت پر سپریم کورٹ طلب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف نے 18 ویں ترمیم کے بعد ٹرسٹ ہسپتالوں کی صوبوں کی منتقلی کیس میں معاون خصوصی صحت ظفر مرزا کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا،عدالت نے پنجاب اور سندھ کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے نظرثانی درخواستوں پرفیصلے تک ہسپتالوں کو فنڈز جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 18 ویں ترمیم کے بعدٹرسٹ ہسپتالوں کی صوبوں کومنتقلی کامعاملے پر سماعت ہوئی،جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ کاحکم تھاٹرسٹ ہسپتال صوبوں کومنتقل نہیں ہوسکتے،وفاقی حکومت ہسپتال دوبارہ صوبوں کومنتقل کرناچاہتی ہے،وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل سے قانونی رائے مانگی تھی۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ وفاق نے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائرنہیں کی،کیاحکومت خودہی عدالتی فیصلے پرنظرثانی کررہی ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ معاملہ دوبارہ وفاقی کابینہ میں رکھاجائےگا،عدالت نے کہا کہ ہسپتالوں کابراحال ہوچکا،وفاق فنڈزدے رہاہے نہ صوبے،عدالت نے معاون خصوصی صحت ظفرمرزاکو آئندہ سماعت پرطلب کرلیا،عدالت نے پنجاب اور سندھ کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے نظرثانی درخواستوں پرفیصلے تک ہسپتالوں کو فنڈز جاری کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے مزیدسماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد