میکڈونلڈ کے سی ای او کو نہایت شرمناک الزام پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا، تنخواہ کتنی لیتے تھے؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

میکڈونلڈ کے سی ای او کو نہایت شرمناک الزام پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا، ...
میکڈونلڈ کے سی ای او کو نہایت شرمناک الزام پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا، تنخواہ کتنی لیتے تھے؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا کی عالمی شہرت یافتہ فاسٹ فوڈ کمپنی مک ڈونلڈ نے کمپنی ملازم سے تعلقات پر سی ای او کو برطرف کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مک ڈونلڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیو ایسٹربروک اور کمپنی ملازم کے درمیان باہمی رضا مندی کے تعلقات تھے تاہم انہوں نے کمپنی پالیسی کی خلاف ورزی کی۔

نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ برطانوی بزنس مین اور مک دونلڈ کے سی ای او ایسٹربروک کی جانب سے کمپنی اسٹاف کو ایک ای میل کی گئی ہے جس میں انہوں نے ملازم سے تعلقات کو تسلیم کرتے ہوئے اسے اپنی غلطی قرار دیا ہے۔ای میل میں اسٹیو نے کہا کہ وہ کمپنی کو اہمیت دیتے ہوئے اس کے بورڈ کے فیصلے سے متفق ہیں اور اب وقت ہے وہ یہاں سے کوچ کریں۔52 سالہ ایسٹر بروک نے 1993 میں بطور مینیجر لندن مک ڈونلڈ میں شمولیت اختیار کی اور انہیں 22 سال بعد 2015 میں مک ڈونلڈ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر بنادیا گیا، مک ڈونلڈ کے سی ای او کے طور پر ایسٹرو بروک کی سالانہ تنخواہ 16 ملین ڈالر تھی۔

ایسٹربروک مک ڈونلڈ کی صدارت اور بورڈ کی ممبر شپ سے بھی دستبردار ہوگئے ہیں جب کہ ان کی جگہ امریکا میں مک ڈونلڈ کے صدر کرس کیمپ زنسکی کو فوری طور پر کمپنی کا سی ای او تعینات کردیا گیا ہے۔