وزیر اعظم عمران خان کا سکھ زائرین کے لیے سہولیات اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار

وزیر اعظم عمران خان کا سکھ زائرین کے لیے سہولیات اور انتظامات پر اطمینان کا ...
وزیر اعظم عمران خان کا سکھ زائرین کے لیے سہولیات اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کرتارپور راہداری کے افتتاح سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں بھارت اوردنیا بھرسے آنےوالے سکھ زائرین کی سہولت کاری اور کرتار پور کوریڈورکے افتتاح سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کرتارپور راہداری کے افتتاح سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں بھارت اوردنیا بھرسے آنےوالے سکھ زائرین کی سہولت کاری اور کرتار پور کوریڈورکے افتتاح سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے،اجلاس میں وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ،سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ،سپیشل سیکرٹری خزانہ،سیکریٹری دفاع ، سیکریٹری مذہبی امور و دیگر سینئر افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے،وزیراعظم نے سکھ زائرین کے لیے سہولیات اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید : قومی