فریال تالپورکی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت 25نومبر تک ملتوی

فریال تالپورکی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت 25نومبر تک ملتوی
فریال تالپورکی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت 25نومبر تک ملتوی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپورکی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت 25نومبر تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپورکی نااہلی سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، ممبر کمیشن الطاف ابراہیم کی سربراہی میں2رکنی کمیشن نے سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ فریال تالپورنے اپنے گوشواروں میں جائیدادیں ظاہرنہیں کیں۔

رکن کمیشن ارشاد قیصر نے درخواست گزار کے وکیل سے پوچھا کہ آپ نے ایک درخواست اسپیکر سندھ اسمبلی کودی تھی اس کاکیا بنا؟ جس پر رکن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ اس حوالے سے ہمیں اسپیکرکالیٹرموصول ہواجس میں کہاگیا ہے کہ درخواست خارج کردی،لیٹرکے مطابق فریال تالپورکامعاملہ ہائیکورٹ میں ہے۔

وکیل نے کہا کہ ہمیں ایساکوئی لیٹرنہیں ملا،جس پر رکن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ یہ لیٹروصول کرلیں اور ابتدائی دلائل اگلی سماعت پردےدیں، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے درخواست پرسماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔

مزید : قومی