لاہورہائیکورٹ،ٹرین حادثے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائر

لاہورہائیکورٹ،ٹرین حادثے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائر
لاہورہائیکورٹ،ٹرین حادثے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ میں سانحہ تیزگام حادثے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائرکردی گئی،درخواست میں وفاقی حکومت،وزیرریلوے شیخ رشید اوردیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرین حادثے میں 75 افرادجاں بحق اور متعددزخمی ہوئے،وزیر ریلوے شیخ رشیدحادثات کی روک تھام میں ناکام ہوچکے ہیں ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حادثے کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیاجائے۔