اکرم درانی کی عبوری ضمانت میں 21نومبر تک توسیع

اکرم درانی کی عبوری ضمانت میں 21نومبر تک توسیع
اکرم درانی کی عبوری ضمانت میں 21نومبر تک توسیع

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور 2 رہائشی منصوبوں میں کرپشن انکوائریز میں اکرم درانی کی ضمانت میں 21نومبر تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اکرم درانی کےخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور 2 رہائشی منصوبوں میں کرپشن انکوائریز میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی،اکرم درانی نے موقف اختیار کیا کہ جمعیت علمااسلام سے تعلق اور آزادی مارچ کے باعث نیب ہراساں کر رہا ہے،نیب اپنے قیام سے ہی پولیٹیکل انجینیرنگ کیلئے استعمال ہوتا آیا ہے۔نیب نے جواب جمع کروانے کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا،اسلام آبادہائی کورٹ نے نیب کی استدعا قبول کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی۔

مزید : قومی