سری نگر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز پر دستی بم حملہ

سری نگر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز پر دستی بم حملہ
سری نگر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز پر دستی بم حملہ

  



سری نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن)سری نگر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز پر دستی بم حملہ ہوا ہے ، حملے میں15لوگ زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر کے علاقے ہجری سنگھہائی سٹریٹ میں دستی بم حملہ ہوا ہے ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملے میں15لوگ زخمی ہوئے ہیں،دستی بم حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے،پولیس کے مطابق تما م زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور رعلاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے،گزشتہ 15دنوں میں بھارتی سیکیورٹی فورسز پر حملے کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔

مزید : بین الاقوامی