ریاست پہلے سیاست بعد میں آتی ہے، وزیراعظم عمران خان

ریاست پہلے سیاست بعد میں آتی ہے، وزیراعظم عمران خان
ریاست پہلے سیاست بعد میں آتی ہے، وزیراعظم عمران خان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست پہلے سیاست بعد میں آتی ہے، ریاست کو کسی صورت کمزور نہیں پڑنے دیں گے،قانون کی نظر میں سب برابر ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی ہے،جس میں ملک کی سیاسی صورت حال سمیت آئینی اور قانون امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست پہلے سیاست بعد میں آتی ہے، ریاست کو کسی صورت کمزور نہیں پڑنے دیں گے،قانون کی نظر میں سب برابر ہیں ،سب پر یکساں اطلاق ہو گا،ملکی ادارے مزید مستحکم کریں گے،پاکستان کا استحکام اداروں کے ساتھ وابستہ ہے۔

مزید : قومی