ظاہر کردہ اثاثوں سے ایک مرلہ زیادہ زمین یا ایک روپیہ زیادہ لے آئیں تو سیاست چھوڑ دوں گا،اکرم درانی کی سیاست چھوڑنے کی پیشکش

ظاہر کردہ اثاثوں سے ایک مرلہ زیادہ زمین یا ایک روپیہ زیادہ لے آئیں تو سیاست ...
ظاہر کردہ اثاثوں سے ایک مرلہ زیادہ زمین یا ایک روپیہ زیادہ لے آئیں تو سیاست چھوڑ دوں گا،اکرم درانی کی سیاست چھوڑنے کی پیشکش

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہبر کمیٹی کے سربراہ اور جے یو آئی (ف)کے رہنما اکرم خان درانی نے سیاست چھوڑنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ ظاہر کردہ اثاثوں سے ایک مرلہ زیادہ زمین یا ایک روپیہ زیادہ لے آئیں تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں احتجاج کے دوران ایک گملہ یا پتہ نہیں ٹوٹا،اکرم درانی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ کے بعدہائی ویزپورے اضلاع اور ملک بند کردیں گے۔

رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے کہا کہ پوری اپوزیشن آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی ،آزادی مارچ کے بعد جیل بھرو تحریک شروع کریں گے،انہوں نے کہا کہ لوگوں کے اتنے بڑے مجمع پر طاقت کے استعمال کاکوئی سوچ بھی نہیں سکتا،ہمارادھرنا عمران خان کیخلاف ہے کسی اور کے خلاف نہیں ،عمران خان نے کہا تھا 500 لوگ کہیں تو استعفیٰ دے دوں گا۔

رہبر کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ شہبازشریف اور بلاول بھٹو دونوں کی مجبوریاں تھیں جس وجہ سے وہ نہیں آئے،مریم نواز کی ضمانت کا آج فیصلہ ہے شہبازشریف نے وہاں جانا تھا،رہنما جے یو آئی (ف)اکرم درانی نے سیاست چھوڑنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ظاہر کردہ اثاثوں سے ایک مرلہ زیادہ زمین یا ایک روپیہ زیادہ لے آئیں تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد