مسلم لیگ (ن) کا مولانا فضل الرحمان کی حمایت اوراے پی سی میں شرکت کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) کا مولانا فضل الرحمان کی حمایت اوراے پی سی میں شرکت کا فیصلہ
مسلم لیگ (ن) کا مولانا فضل الرحمان کی حمایت اوراے پی سی میں شرکت کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ کا مشاورتی اجلاس آج لاہور میں ہوا، اجلاس میں (ن) لیگی رہنماوں نے دھرنااور دیگر سیاسی لائحہ عمل پر غور کیا۔مسلم لیگ(ن) نے دھرنے کے حوالے سے اے پی سی میں جانے کا فیصلہ ہے،(ن) لیگی قیادت نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عمران خان کا استعفیٰ لینے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی،نوازشریف کے اصولوں کی روشنی میںآزادی مارچ کے مطالبات کی سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، اناڑی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، گروتھ مومینٹن کو کریش کر دیا گیا ہے ، مہنگائی کے باعث عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے ، بے روزگاری نے عوام کیلئے زندہ رہنا مشکل کر دیا ہے، کارخانے بند ہو گئے ہیں ، پارلیمنٹ کو تالا لگ چکے ہیں ایوان صدر آرڈینس فیکٹری بن چکا ہے

مزید :

قومی -