پاکستان کی برآمدات میں 3.6فیصداضافہ

پاکستان کی برآمدات میں 3.6فیصداضافہ
پاکستان کی برآمدات میں 3.6فیصداضافہ

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی برآمدات میں 3.6فیصداضافہ ہو گیا ہے جبکہ تجارتی خسارے میں بھی واضح کمی واقع ہو ئی ہے، وزارت تجارت کے مطابق درآمدات میں خسارے کی شرح میں بھی واضح کمی آئی ہے۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملکی برآمدات میں3.6فیصدکااضافہ ہوا ہے،جولائی سے اکتوبر 2019 کے دوران ملکی برآمدات7ارب52کروڑ ڈالررہی ہیں،مالی سال کے4ماہ کے دوران ملکی درآمدات18ارب96کروڑڈالر سے گھٹ کر 15 ارب 30 کروڑ ڈالر ہوگئی ہیں،تجارتی خسارہ33فیصدکمی سے7ارب78کروڑڈالرہوگیاہے ،گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات 7 ارب26کروڑڈالررہی تھیں اور ملکی درآمدات میں 19.3 فیصد کی کمی دیکھی گئی تھی۔

مزید : قومی