مسلم لیگ ن کی ایڈوائزری کونسل اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ایڈوائزری کونسل اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،مسلم لیگ ن کی قیادت نے دھرنے میں فریق نہ بننے کا فیصلہ کیاہے ،مسلم لیگ ن مارچ کی حمایت کرےگی لیکن دھرنے میں شریک نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق صدر ن لیگ شہبازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاﺅن میں پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس ہوا،جس میں احسن اقبال، خواجہ آصف، محمد زبیر اور دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی ،مسلم لیگ ن کی ایڈوائزری کونسل اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے دھرنے میں فریق نہ بننے کافیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن مارچ کی حمایت کرےگی لیکن دھرنے میں شریک نہیں ہوگی۔
ذرائع کا کہناہے کہ مولانافضل الرحمان نے نوازشریف کی ہدایات کوبھی نظراندازکیا،نوازشریف نے مولاناکوآزادی مارچ تحریک کی صورت میں چلانے کاکہا،نواز شریف نے خط میں تحریک کو لمبے عرصے تک چلانے کا کہا، ذرائع کا مزید کہناتھا کہ نواز شریف کے خط میں دھرنے کا کہیں ذکر نہیں تھا، مسلم لیگ ن اے پی سی میں ملک گیر احتجاج کی تجویز پیش کرے گی۔