ویمن بگ بیش لیگ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، جان کر آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں

ویمن بگ بیش لیگ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، جان کر آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ ...
ویمن بگ بیش لیگ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، جان کر آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پرتھ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی کھلاڑیوں الیسا ہیلی اور الیسی پیری نے میلبورن سٹارز کیخلاف عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیسا ہیلی اور الیسی پیری نے ویمنز بگ بیش میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ الیسا ہیلی نے صرف 52 گیندوں پر سنچری سکور کی جبکہ پیری کے ساتھ مل کر انہوں نے 199 رنز کی شراکت داری بھی قائم کی جس بدولت ان کی ٹیم 45 رنز سے فاتح رہی۔ یہ ویمنز بگ بیش میں کسی بھی وکٹ کیلئے سب سے بڑی شراکت ہے۔
آخری اوور کا آغاز ہوا تو ہیلی 89 کے انفرادی سکور پر کھیل رہی تھیں اور جب انہیں سٹرائیک ملا تب 3 گیندیں باقی تھیں، انہوں نے ان تمام گیندوں کو باؤنڈری کے باہر بھیج کر اپنی اننگز 106 تک پہنچائی اور رواں مہینے اپنی تیسری سنچری مکمل کی، اس سے قبل وہ سری لنکا کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سنچری سکور کرچکی ہیں۔

مزید :

کھیل -