”مریم نواز کی بھی ضمانت ہوگئی ، پیپلز پارٹی ن لیگ نے مولانا سے کنارہ کشی کر لی ہے اور ۔۔۔“ سینئر صحافی کامران خان نے بڑا دعویٰ کر دیا

”مریم نواز کی بھی ضمانت ہوگئی ، پیپلز پارٹی ن لیگ نے مولانا سے کنارہ کشی کر ...
”مریم نواز کی بھی ضمانت ہوگئی ، پیپلز پارٹی ن لیگ نے مولانا سے کنارہ کشی کر لی ہے اور ۔۔۔“ سینئر صحافی کامران خان نے بڑا دعویٰ کر دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی اور نامور اینکر کامران خان نے کہا ہے کہ مسلسل اصرار سے کہتا آرہا ہوں کہ کشیدگی کم ہو رہی ہے ،ابھی مریم نواز کی بھی ضمانت ہوگئی، اب پاکستان میں کیش معیشت کا خاتمہ ہوگا اور منی لانڈرنگ ختم ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے مریم نوازکی ضمانت منظور ہونے پر اینکر کامران خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل اصرار سے کہتا آرہا ہوں کہ کشیدگی کم ہو رہی ہے ،ابھی مریم نواز کی بھی ضمانت ہوگئی ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)نے مولانا سے کنارہ کشی کر لی ہے ، اب پاکستان میں کیش معیشت کا خاتمہ ہوگا، منی لانڈرنگ ختم ہوگی اور مدارس اور تنظیمات کا حساب ہوگا تب پاکستان کی دنیا میں تکریم بڑھے گی اور معیشت ترقی کرے گی۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مریم نوازشریف کی چوہدری شوگر ملز کیس میں عبوری ضمانت منظور کر لی ہے اور دو دو کروڑ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیاہے ، عدالت نے اپنے فیصلے میں مریم نواز کو پاسپورٹ اور سات کروڑ روپے علیحدہ سے بھی جمع کروانے کا حکم دیاہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نوازشریف اس وقت سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جس کے باعث مریم نواز نے 24 اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ میں والد کی تیمارداری کیلئے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی ۔ عدالت نے 31 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنا دیا گیاہے۔

مزید : قومی